۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جشن ولادت امام حسین

حوزہ / اصغريہ آرگنائزيشن پاکستان يونٹ دادو سٹی کی طرف سے دوسرے سالانہ جشنِ يومِ امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری محترم  برادر مصور مھدی صاحب کے زيرِ صدارت مسجدِ امام حسنِ مجتبیٰ کلہوڑہ امام بارگاہ دادو سٹی میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10 مارچ 2022 بروز جمعرات بعد نمازِ مغربين اصغريہ آرگنائزيشن پاکستان يونٹ دادو سٹی کی طرف سے دوسرے سالانہ جشنِ يومِ امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری محترم برادر مصور مھدی صاحب کے زيرِ صدارت مسجدِ امام حسنِ مجتبیٰ کلہوڑہ امام بارگاہ دادو سٹی میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک کے ساتھ کی گئی۔ پروگرام میں افتتاحیہ کلمات یونٹ دادو سٹی کے صدر محترم وسيم رضا جعفري صاحب نے ادا کیے۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ڈویژنل صدر دادو برادر اللہ بچایو انقلابی صاحب نے احسن انداز میں ادا کیے۔

اس پروگرام کے مہمانِ خصوصی اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نگہبان کونسل کے سیکریٹری جنرل دانشور معظم محترم عبدالرزاق بلوچ صاحب، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نگہبان کونسل کے معزز رکن دانشور معظم محترم پروفیسر فضل حسین اصغری صاحب، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ثقافت سیکریٹری محترم احسان علی اصغری صاحب، شيعه علماء کونسل سندھ کے صوبائی نائب صدر محترم اشرف علی سخیراٹی صاحب، شيعه علماء کونسل ضلع دادو کے صدر برادر سلامت جعفری صاحب، حجۃ الاسلام علامہ سید سرفراز حسین شاہ کاظمی صاحب، علامہ سید ظاہر حسین شاہ کاظمی صاحب تھے اور خطابات بھی کیے۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے سینئر نائب صدر زوار محبوب علی جعفری صاحب اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن دادو کے جنرل سیکریٹری مشعيب احمد اصغری کی طرف سے مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔

اس مقدس پروگرام ميں شہنشاهِ کربلا آقا مولا امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع کی مناسبت پر کیک بھی کاٹا گیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی طرف سے دوسرے سالانہ جشنِ یومِ امام حسین علیہ السلام میں سپاہ حسینی آرگنائزیشن ماتمی دستہ ضلع دادو کا خصوصی تعاون شامل رہا اور ضلع دادو کی تمام شیعہ مذہبی تنظیموں اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام کا اختتام دعای امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ساتھ کیا گيا اور شرکاء میں نیازِ امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کی طرف سے جشن ولادت امام حسین (ع) کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .